ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں لائٹ فشنگ کو لے کر منعقد ہوئی میٹنگ کسی فیصلے کے بغیر برخاست : عدالت کے فیصلے پر ماہی گیروں کی نظر

بھٹکل میں لائٹ فشنگ کو لے کر منعقد ہوئی میٹنگ کسی فیصلے کے بغیر برخاست : عدالت کے فیصلے پر ماہی گیروں کی نظر

Tue, 05 Feb 2019 21:11:21    S.O. News Service

بھٹکل:05؍فروری(ایس او نیوز)لائٹ فشنگ (ضیائی ماہی گیری ) کو لےکر چل رہے تنازعے کے متعلق منگل کی شام تعلقہ کے وینکٹاپور شری نواس ہال میں منعقد ہوئی میٹنگ کوئی فیصلے کے بغیر ختم ہونے سے لائٹ فشنگ کا معاملہ لٹک کر رہ گیا۔

بھٹکل محکمہ ماہی گیر کے معاون ڈائرکٹر روی کی موجودگی میں میٹنگ کی شروعات ہوتے ہی فرشین بوٹ، ٹرال بوٹ اور چھوٹی ماہی گیر بوٹوں کے ماہی گیر اپنے اپنے مطالبات کے دفاع میں دعویٰ پیش کرنے لگے ۔ جس کے نتیجے میں ہمیشہ کی طرح  میٹنگ میں ہنگامہ خیز حالات پیدا ہوئے ۔ حل  نکلنے کے کوئی آثار نظر نہیں آٗے تو اے ڈی ایف رو ی نے مختلف ماہی گیر ی کے طریقہ کار کے لئے لازمی شرائط کا سبق دینا شروع کیا۔ چھوٹی ماہی گیر کشتی ، ٹرال بوٹ ، فرشین بوٹ والے لازمی طورپر رنگوں کا اصول اپنائیں۔ چھوٹی ماہی گیر کشتی والے 20ملی میٹر سے زائد پیمانے کے جال کو استعمال کرتے ہوئے مچھلیوں کا شکار کریں، کشتی میں لائف جاکٹ کا ہونا لازمی ہے۔ اسی طرح ٹرال  بوٹ والوں کے جال  35ملی میٹر سے زائد ہونے چاہئے۔ فرشین بوٹ والوں کے مچھلی جال 45ملی میٹر سے زیادہ ہوں۔ لائٹ فشنگ کے لئے 25کے وی سے زائد قوت والے جنریریٹر کا استعمال نہ کریں۔ قانون کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو پولس تھانےمیں شکایت درج کرنےکی بات کہی۔ آفیسر کے درس سے  سیکھنے کے بجائے پیچیدگی کا شکار  ہوئے ماہی گیروں نے قانون کے مطابق مچھلی شکار کے لئے ہمیں موقع دینے کی اپیل کی۔

میٹنگ میں چھوٹی کشتی کے ماہی گیروں نے مقامی طورپر  صرف 20بوٹ والوں کو فرشین بوٹ ماہی گیری کی منظوری ہے وہی لائٹ فشنگ کریں دوسرے نہ کرنے کی ضد پر اڑے رہے۔ اس پر پلٹ وار کرتے ہوئے ٹرال بوٹ سے فرشین بوٹ میں منتقل ہوئے مالکان نے کہاکہ ہم اس کے لئے عرضی دے کر ایک برس بیت گیا ، ہمیں بھی موقع دینے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران بدھ کو ہائی کورٹ میں لائٹ فشنگ کی سنوائی ہونے والی ہے ، عدالت کے فیصلے پر اگلے 2-3دنوں کے بعد فیصلہ لینے کا فرشین بوٹ مالکان نے تیقن دیا۔ اے ڈی ایف روی نے کہاکہ میٹنگ کی پوری روداد اعلیٰ افسران کو بھیج دیا جائے گا اس کے بعد ان کی رہنمائی اور حکم کے مطابق کارروائی کرنے کی بات کہی۔ ٹرال بوٹ کی طرف سے مادھوی کھاروی  ، راما کھاروی،چھوٹی ماہی گیر کشتیو ں کی جانب سے کرشنا ہریکانت، وینکٹیش موگیر ،راجیش ہریکانت ، سومناتھ موگیر، فرشین بوٹ یونین کے شری دھر موگیر، جٹگاموگیر، نارائن موگیر، یادیو موگیر، شنکر ہیبلے ، دامودر موگیر، کیشوؤ موگیر میٹنگ میں شریک ہوئے تھے۔ ساحلی تحفظ دستہ کے انسپکٹر سریش نایک موجود تھے۔


Share: